بلوچستان کی سیاسی جماعتیں انتخابات میں بھرپور شرکت کریں چیف الیکشن کمشنر

تبدیلی بلٹ سےنہیں بیلٹ سےآتی ہے، آپ کے مسائل کےحل کےلئے ہم یہاں آئےہیں۔ چیف الیکشن کمشنر

تبدیلی بلٹ سےنہیں بیلٹ سےآتی ہے، آپ کے مسائل کےحل کےلئے ہم یہاں آئےہیں۔ چیف الیکشن کمشنر فوٹو: ایکسپریس/فائل

ISLAMABAD:
چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم نےکہا ہے تبدیلی بلٹ سےنہیں بیلٹ سےآتی ہے، بلوچستان کی سیاسی جماعتیں انتخابات میں بھرپور شرکت کریں۔


کوئٹہ میں بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ آپ کے مسائل کےحل کےلئے ہم یہاں آئےہیں، میں نے شفاف انتخابات کاانعقاد چیلنج سمجھ کرچیف الیکشن کمشنر کا عہدہ قبول کیا اور اب شفاف انتخابات یقینی بنائیں گے، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کےصوبائی صدر سردارثناء اللہ زہری نے الیکشن کمشنر سےاستدعا کی کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story