چین پاکستان کو آسیان ممالک کے مساوی رعایت دینے پر رضامند

چین نے الیکٹرانک ڈیٹا تبادلے پر بھی رضامندی ظاہر کردی، ذرائع

الیکٹرانک ڈیٹا تبادلے سے انڈر انوائسنگ کے امکانات کم ہو جائیں گے، فوٹو: فائل

چین نے پاکستان کو آسیان ممالک کے مساوی رعایت دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اورچین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے دوئم پر مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر آئندہ ماہ دستخط ہونے کی توقع ہے، ایف ٹی اے ٹو کے تحت مذاکرات کا نواں دور چین میں ہوا۔


اس خبرکو بھی پڑھیں: آسیان کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین آزاد تجارتی معاہدے دوئم سے متعلق پاکستان کے خدشات دور کرنے اور پاکستان کو آسیان ممالک کے مساوی رعایت دینے پر راضی ہو گیا۔ اس کے علاوہ چین نے الیکٹرانک ڈیٹا تبادلے پر بھی رضامندی ظاہرکردی ہے جس کے نتیجے میں انڈر انوائسنگ کے امکانات کم ہو جائیں گے۔
Load Next Story