شاہد آفریدی بھی ویرات کوہلی کے انداز قیادت کے معترف

کھلاڑی اپنے ملکوں کے سفیر ہوتے ہیں ہمیں مثبت چیزوں کی طرف دیکھنا چاہیے،شاہد آفریدی

کھلاڑی اپنے ملکوں کے سفیر ہوتے ہیں ہمیں مثبت چیزوں کی طرف دیکھنا چاہیے،شاہد آفریدی۔ فوٹو: فائل

سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے انداز قیادت کی تعریف کی ہے۔

سوئٹزر لینڈ میں آئس کرکٹ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کا بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے کا انداز شاندار ہے جب کہ ہر کپتان کا ٹیم کو چلانے کا انداز مختلف ہوتا ہے۔


شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آپ ایم ایس دھونی اور ویرات کوہلی کو دیکھ لیں دونوں کا اندازِ قیادت یکسر مختلف ہے، دھونی ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لیتے ہیں جب کہ ویرات کوہلی حواس پر قابو رکھتے ہوئے جارح مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہیں ، نوجوان پلیئرز بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں جس کی وجہ سے کوہلی بھارتی ٹیم کو نئی بلندیوں پر لے جانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

بوم بوم کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں ان کی توجہ ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے پر مرکوز رہے گی ، پاک بھارت تناﺅ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اپنے ملکوں کے سفیر ہوتے ہیں ہمیں مثبت چیزوں کی طرف دیکھنا چاہیے۔
Load Next Story