کنگنا نے انتہاپسندوں کے احتجاج پر خاموشی توڑدی
مجھے یقین ہے کہ لوگ فلم دیکھنے کے بعد فخر محسوس کریں گے، کنگنا رناوت
بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی نئی فلم 'مانی کرنیکا؛ دی کوئن آف جھانسی' کے خلاف انتہا پسندوں کے احتجاج پر خاموشی توڑ دی۔
سیکولر ملک کا دعویٰ کرنے والے بھارت میں آئے دن مسلمانوں کے ساتھ بدسلوکی تو دیکھنے میں آتی ہیں لیکن اب بالی ووڈ کی فلمیں بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں حال میں فلم 'پدماوت' کو بھارتی انتہا پسندوں کے شدید مظاہروں کے بعد عدالت کے حکم پر ریلیز کیا گیا لیکن اب انتہا پسند کنگنا رناوت کی فلم 'مانی کرنیکا؛ دی کوئن آف جھانسی' کے پیچھے پڑگئے جس پر اداکارہ نے خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی فلم 'مانی کرنیکا؛ دی کوئن آف جھانسی' کے خلاف مظاہرے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلم میں کچھ بھی متنازع نہیں اور یہ ہماری بدنصیبی ہوگی کہ ہم فلم میں ایسی خاتون کو متنازع بنانے کا سوچیں جس نے برطانویں سامراجوں کے خلاف ملک کے خاطر اکیلے جنگ لڑی۔
کنگنا نے کہا کہ مہارانی لکشمی بائی بھارت کی وہ رانی تھیں جنہوں نے ملک کو سامراجوں سے آزاد کرانے کے لئے اپنی جان دی جب کہ فلم میں کسی طرح کی بھی کوئی پیار کی کہانی نہیں بلکہ مجھے یقین ہے کہ لوگ فلم دیکھنے کے بعد فخر محسوس کریں گے۔
واضح رہے کہ کرش کی ہدایت کاری میں بننی والی فلم 'مانی کرنیکا؛ دی کوئن آف جھانسی' میں کنگنا رناوت مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ فلم جون 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔