نوجوان اداکاری سیکھنے کیلیے سنجیدہ اسٹیج ڈراموں میں کام کریں آمنہ الیاس

ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن اسے مواقع دینے کیلیے پلیٹ فارم نہ ہونے کے برابرہیں،اداکارہ و ماڈل کی’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو۔

ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن اسے مواقع دینے کیلیے پلیٹ فارم نہ ہونے کے برابرہیں،اداکارہ و ماڈل کی  ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

اداکارہ وماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایکٹنگ کے شعبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن ان کوٹی وی اور سلور اسکرین پرلانے سے پہلے اگر سنجیدہ تھیٹرمیں بطورتربیت پرفارم کرنے کی ورکشاپ کروالی جائے تووہ اپنے کرداروں میں حقیقت کارنگ بھرنا سیکھ جائیں گے۔

''ایکسپریس '' سے گفتگوکرتے ہوئے آمنہ الیاس نے کہا کہ گزشتہ دنوں مجھے ایک سنجیدہ اسٹیج ڈرامہ دیکھنے کا موقع ملا۔ اس میں نوجوان فنکاروں نے جس طرح سے اپنی صلاحیتوںکا اظہارکیا ہے اورنان اسٹاپ بڑی پھرتی کے ساتھ مختلف کرداروں کا نبھایا ہے، اس کودیکھ کرمیں حیران رہ گئی۔ یہ سب میرے لیے واقعی بے حد حیران کن تھا۔


اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ محسوس ہونے لگا کہ اگریہ نوجوان فنکارٹی وی ڈراموں اور فلم میں ایکٹنگ کے جوہر دکھائیں توان کوزبردست رسپانس ملے۔ انہوں نے کہا کہ بنا ری ٹیک کیے جس خوبصورتی کے ساتھ نوجوان فنکاراپنے ڈائیلاگ بول رہے تھے اورپرفارم کررہے تھے، اس پرانھیں داد ہی دی جاسکتی تھی۔ اسی لیے مجھے اس بات کا احساس بڑی شدت سے ہوا کہ وہ نوجوان جواداکاری کوبطورپروفیشن اپنانا چاہتے ہیں وہ سب سے پہلے سنجیدہ تھیٹرکا رخ کریں۔

آمنہ الیاس نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن ان کوبہترمواقع دینے کیلیے پلیٹ فارم نہ ہونے کے برابرہیں۔ اب توحکومت کو فن وثقافت کے فروغ کیلیے بہتر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا بھرمیں فنون لطیفہ کے تمام شعبے جوکام کرتے ہیں وہ کوئی دوسرا شعبہ انجام نہیں دے سکتا۔

اداکارہ نے کہا کہ بطورماڈل اورفنکارہ میں جب بھی بیرون ممالک پرفارم کرنے کیلیے جاتی ہیں توہم اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے جب اچھا کام کرتے ہیں تواسکی بدولت پاکستان کا نام روشن ہوتا ہے تاہم اس لیے ضروری ہے کہ ہمارے ہاں فن وثقافت پرخاص توجہ دی جائے اوراس شعبے کو مزید بہتراورمستحکم بنانے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔
Load Next Story