پیونگ چانگ رنگ و نور کی برسات میں نہا گیا
مسحور کن پرفارمنس اور آتشبازی،افتتاحی تقریب میں کوریا یکجا، مشترکہ مارچ پاسٹ،پاکستانی پرچم محمد کریم نے تھاما۔
ونٹر اولمپکس گیمزکی رنگارنگ افتتاحی تقریب گزشتہ روز سجائی گئی اور پیونگ چانگ رنگ و نور کی برسات میں نہا گیا۔
23 ویں ونٹر اولمپکس گیمز جنوبی کوریا کے شہر پیونگ چانگ میں جمعے کورنگارنگ تقریب میں شروع ہوگئے۔ مقامی فنکاروں کی مسحور کن پرفارمنس اور شاندار آتشبازی نے شہر کے سرد ماحول کو گرما دیا،میزبان جنوبی کوریا اور ہمسایہ ملک شمالی کوریا کے درمیان برف پگھل گئی اور دونوں نے مشترکہ مارچ پاسٹ کیا، گیمز کو ' امن اولمپکس ' کا عنوان دیاگیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں شمالی کورین رہنما کم جونگ ین کی بہن کم یو جونگ نے بطور خاص شرکت کی، اس موقع پر ان کا جنوبی کورین صدر مون جی ان سے مصافحہ عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا دونوں کورین ممالک نے 2000 کے سڈنی اور2004 کے ایتھنز اولمپکس گیمز میں بھی مشترکہ مارچ کیا تھا۔
حالیہ دنوں میں شمالی کوریا کی جانب سے نیوکلیئر ہیتھیاروں کی جانچ کے بعد تنائو کی فضا میں جنگ کے بادل منڈلارہے تھے۔ البتہ نے ان گیمز میں نہ صرف شرکت کی بلکہ جنوبی کوریا سے بھرپور تعاون کیا ، جس کا عملی مظاہرہ افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کی ایتھلیٹس کا مشترکہ مارچ رہا۔
تقریب میں جنوبی کورین صدر مون نے گیمز کے آغاز کا باضابطہ اعلان کیا، اس موقع پر آئی او سی کے چیف تھامس باخ نے بھی حاضرین سے خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ اختلافات کے باوجود دونوں کورین دستوں کے مشترکہ مارچ نے ہمیں متاثر کیا،اس سے امن اور مل جل کر رہنے کی تحریک ملتی ہے، انھوں نے کھلاڑیوں کو دوران گیمزاولمپک اسپرٹ، احترام اورمنصفانہ کھیل پر زور دیا۔
میڈلزکیلیے 15کھیلوں کے 102 ایونٹس ہوں گے، پیونگ چانگ گیمز میں چار نئے کھیل ایئر اسنو بورڈنگ، مکسڈ ڈبلز کرلنگ، ماس اسٹارٹ اسپیڈ اسکیٹنگ اور مکسڈ ٹیم الپائن اسکئنگ شامل ہیں۔
شدید سردی:جاپانی اسکیئرزافتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کرپائیں
جاپانی اسکیٹنگ ٹیم کی کپتان اور گولڈ میڈل کے امیدوار نائو کوڈیریا نے شدید سردی کی وجہ سے جمعے کو افتتاحی تقریب میں شرکت سے گریز کیا، ان کی ساتھی ایتھلیٹس بھی نہیں گئیں، 31 سالہ اسپرنٹ کوئن کو حالیہ گیمز میں 500 اور1000 میٹر ریس میں فیورٹ خیال کیا جارہا ہے، جمعے کو پیونگ چانگ کا درجہ حرارت منفی 10 سینٹی گریڈ تک گرگیا تھا۔
منفی 10 ڈگری درجہ حرارت،ٹونگا کے ایتھلیٹ کا بغیر شرٹ کے مارچ
ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران منفی 10 ڈگری درجہ حرارت سے بے فکر ٹونگا کے تائیکوانڈو پلیئر نے مارچ پاسٹ میں بغیر شرٹ پہنے شرکت کر کے سب کو حیران کردیا، طویل فامت تائیکوانڈو پلیئر پیٹا ٹیفوٹافو نے جسم پر آئل لگاکر بغیر شرٹ میدان میں آکر پرچم تھاما ، ان کی بہادری پر سب حیران ہوئے،انھوں نے اپنے اس عمل سے کورین عوام کے دل جیت لیے، 34 سالہ ٹیفوٹافو نے اس سے قبل 2016 کے ریو اولمپکس میں بھی ملکی پرچم تھاما اور تائیکوانڈو ایونٹ میں حصہ لیا تھا۔
امریکی پرچم تھامنے کا موقع نہ ملنے پر سیاہ فام ایتھلیٹ ڈیویس ناراض
امریکا کے سیاہ فام اسپیڈ اسکیٹر شانی ڈیویس نے ونٹر گیمز میں ملکی پرچم تھامنے کا موقع نہ ملنے پر افتتاحی تقریب میں حصہ نہیں لیا، گیمز میں شریک امریکا کی 8 ونٹر اسپورٹس فیڈریشنز کی ووٹنگ پر اس معاملے پر 4-4 سے ڈیڈ لاک ہوگیا تھا، جس پر ٹاس کیے جانے پر ڈیویس کی جگہ ایرن ہاملین کا انتخاب عمل میں آگیا ، دوسری جانب یوایس اولمپک کمیٹی نے افتتاحی تقریب میں جھنڈا بردار کیلیے اپنے ووٹنگ طریقہ کار کا دفاع کیا ہے۔
افتتاحی تقریب:'ٹرمپ' اور' کم' کوسیکیورٹی گارڈز نے باہر نکال دیا
ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں امریکی صدر ڈونالڈ 'ٹرمپ' اور شمالی کورین لیڈر ' کم ' کا روپ دھارے لوگ پہنچ گئے، جنھیں مقامی سیکیورٹی حکام نے فوری طور پر اسٹینڈ سے باہر نکال دیا، کم کا روپ دھارے ہوئے شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم گرائونڈ میں ہر کسی کو سرپرائز دینا چاہتے تھے اسی لیے یہ شکل اختیار کی تھی، ہم ایک ساتھ یہاں آکر دنیا کو امن کا پیغام دینا چاہتے تھے لیکن جس طرح سیکیورٹی گارڈز نے ہمیں پکڑ کر باہر نکالا یہ خاصا غیرمنصفانہ عمل رہا۔
اسمارٹ فونز نہ دینے پرمنتظمین کی ایرانی ایتھلیٹس سے معذرت
پیونگ چانگ اولمپک گیمز کے منتظمین نے اسمارٹس فونز ایتھلیٹس کو نہ دینے پر ایران سے باضابطہ معذرت کرلی، آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ لی ہی بیوم نے تصدیق کی کہ ہم نے ایرانی ٹیم کو اس غلط فہمی پر معذرتی خط لکھا ہے، یہ مسئلہ بدھ کو اس وقت شروع ہوا تھا جب گیمز منتظمین نے ایرانی اور شمالی کورین ایتھلیٹس کو اسپانسر ادارے کے نئے فون دینے سے انکار کردیا تھا، اس معاملے پر ایران نے برہمی کا اظہار کیا کیونکہ مذکورہ کورین کمپنی ان کی بھی اسپانسر ہے، انھوں نے آرگنائزرز سے معافی کا مطالبہ کیا تھا، دوسری جانب شمالی کورین ایتھلیٹس نے گیمز کے بعد واپس کرنے کے مطالبے پر فونز لینے سے انکار کر دیا تھا۔