سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے حلقے میں 5 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے منسوخ

سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکے میں قانون کی خلاف ورزی ہوئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ

راجا پرویز اشرف نے حکومت کے آخری ماہ میں اپنے حلقے کے لئے 5 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے تھے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے حلقے میں 5 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے منسوخ کردیئے۔



اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ راجا پرویز اشرف کے حلقے میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکے میں قانون کی خلاف ورزی ہوئی اس لئے مذکورہ ٹھیکیدار فوری طور پر ٹھیکے کی مد میں حاصل کی گئی پیشگی رقم واپس کرے اور انتظامیہ 30 روز میں سڑکوں کی تعمیر کا دوبارہ ٹھیکہ دے۔


واضح رہے کہ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے حکومت کے آخری ماہ میں اپنے حلقے کے لئے 5 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے تھے۔

Load Next Story