عوام فیصلہ کریں کام کرنے والوں کو ووٹ دینا ہے یا گالیاں دینے والوں کو وزیراعظم
لوگوں کا ضمیر خرید کر سینیٹر بننے والوں کا مقابلہ کریں گے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام فیصلہ کریں کہ انہیں کام کرنے والوں کو ووٹ دینا ہے یا گالیاں دینے والوں کو۔
میانوالی میں 30 کروڑ روپے کی لاگت والے گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2013 میں برسراقتدار آنے والی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ان پانچ سال میں اتنے ترقیاتی کام کرائے جتنے 2013 سے پہلے 65 سال میں نہیں ہوئے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے دھرنوں، مشکل حالات کے باوجود کام کرائے اور سیاسی سازشوں کا مقابلہ کیا، خیبرپختون خوا سمیت چاروں صوبوں کی حکومتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے کاموں کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، باقی صوبوں کے عوام پنجاب کو رشک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور شہباز شریف جیسا وزیراعلیٰ چاہتے ہیں۔
آئندہ ماہ ہونے والے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس جماعت یا شخص کا ایک رکن صوبائی اسمبلی بھی نہیں وہ سینیٹر کیسے بن سکتا ہے، لوٹ کھسوٹ، ضمیر فروشی اور ووٹ خریدنے کی سیاست ملک کے مفاد میں نہیں، ایسی سیاست کے خلاف جہاد کرکے اسے ختم کرنا ہوگا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ ضمیر خرید کر سینیٹ میں آنے والے لوگوں کا مقابلہ کرے گی کیونکہ ہارس ٹریڈنگ اور ووٹ خرید کر سینیٹر بننے والا ملک و قوم کی نمائندگی نہیں کرسکتا، عوام فیصلہ کریں کہ کام کرنے والوں کو ووٹ دینا ہے یا گالیاں دینے والوں کو، اگلے الیکشن میں دوبارہ (ن) لیگ کی حکومت آئے گی۔