شاہد آفریدی نے ترنگے کے ساتھ تصاویر بنوا کر بھارتیوں کے دل جیت لیے

شاہد آفریدی نے اپنے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے بے تاب بھارتی مداح کو ترنگا کھولنے کو کہا اور پھر تصویر بنوائی

شاہد آفریدی اپنے مداحوں سے محبت کرنے کے ساتھ ان کی عزت بھی کرتے ہیں؛ فوٹوٹویٹر

سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نےبھارتی شائقین کا دل رکھتے ہوئے ترنگے کو عزت دے کر ثابت کردیا کہ وہ ناصرف اچھے کھلاڑی ہیں بلکہ بہترین شخص بھی ہیں۔

ایک طرف پاک بھارت سیاسی محاذ پر کشیدگی کے باعث سرحد پر گولیاں چل رہی ہیں تو دوسری طرف سوئٹزرلینڈ میں کرکٹ کا میلہ جاری ہے جس میں پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ساتھ کھیل رہے ہیں۔ اگرچہ شاہد آفریدی کی ٹیم رائلز نے وریندر سہواگ کی ٹیم ڈائمنڈز کو ٹی ٹوئنٹی میں دو صفر سے شکست دے دی ہے لیکن انہوں نے وہاں ایسا کارنامہ انجام دیا جس کے بعد پورا بھارت آفریدی کا دیوانہ ہوگیا۔

سوئٹزرلینڈ میں شاہد آفریدی نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد شائقین کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور آٹوگراف دیئے۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے بھارت کے قومی پرچم (ترنگے) کے ساتھ تصاویر اور وڈیو بنوا کر تمام بھارتیوں کے دل جیت لیے۔



وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے آفریدی کی ایک بھارتی مداح ان کے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے اتنی زیادہ پرجوش ہوگئی تھی کہ پرچم کھولنا ہی بھول گئی جس پر شاہد آفریدی نے اس خاتون سے کہا یہ جھنڈا سیدھا کرو جس کے بعد انہوں نے خاتون کے ساتھ تصویر بنوائی۔



اسی موقع پر انہوں نے سبز ہلالی پرچم تھامے اپنے پاکستانی مداح کے ساتھ بھی تصویر بنوائی۔

https://www.youtube.com/watch?v=JPGUkoKew7w


شاہد آفریدی کے اس عمل نے پورے بھارت کو اپنا دیوانہ بنالیا جس کے بعد بھارتی میڈیا بھی شاہد آفریدی کے گن گانے لگا۔ سوشل میڈیا پر بھی بھارتی صارفین آفریدی کے اس عمل کی خوب تعریفیں کررہے ہیں۔ انورادھا نامی صارف نے شاہد آفریدی کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا ''لالہٰ آپ بہترین ہیں''۔



منجیت نامی صارف نے لکھا آپ بھارت سے محبت کرتے ہیں یہ جان کر ہم بہت خوش ہیں۔



پراچی داس نے شاہد آفریدی سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کیا۔



پاکستانی صارفین کی جانب سے بھی شاہد آفریدی کو بے حد سراہاجارہا ہے، پرنسس بنی عماد نامی خاتون نے شاہد آفریدی کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا لالہٰ ہم آپ سے بے حد محبت کرتے ہیں، پاکستان کو آپ پر فخر ہے، پاکستان زندہ باد۔



Load Next Story