ملتان سے دو کم عمر لڑکیاں اغوا

13 سالہ شیزا اور 12 سالہ علشبہ رشتہ داروں کی ہاں جانے گھر سے نکلیں تو نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کرلیا

13 سالہ شیزا اور 12 سالہ علشبہ کو رشتہ داروں کی ہاں جاتے ہوئے اغوا کرلیا گیا فوٹو:فائل

پرانا شجاع آباد روڈ سے دو کم عمر لڑکیوں کو اغوا کرلیا گیا جس کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے پرانا شجاع آباد روڈ کی رہائشی دو لڑکیوں کو اغوا کرلیا گیا۔ پولیس کی جانب سے بچیوں کی بازیابی کے لیے کوئی کارروائی نہ کرنے پر رشتے دار اور اہل محلہ سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔


اہل خانہ نے بتایا کہ 13 سالہ شیزا اور 12 سالہ علشبہ رشتہ داروں کی طرف جانے کیلئے گھر سے نکلی تھیں کہ راستے میں ہی نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کرلیا۔ بچیوں کے اہل خانہ نے دونوں لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کی تھانے میں اطلاع دے دی تاہم پولیس نے تاحال کوئی کارروائی شروع نہیں کی اور اہل خانہ کی مدد نہیں کی جارہی۔

والدین نے بتایا کہ اغوا ہونے والی 13 سالہ شیزا نویں جماعت کی طالبہ ہے۔ بیٹیوں کے لاپتہ ہونے پر ان کے والدین کو غشی کے دورے پڑ رہے ہیں اور والدہ کی حالت بہت زیادہ خراب ہے۔
Load Next Story