شاہ زیب نے اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں حتمی تحریری جواب جمع کرادیا
کیس کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔
RAWALPINDI:
پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث شاہ زیب حسن نے پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں حتمی تحریری جواب جمع کرا دیا۔
پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث شاہ زیب حسن نے حتمی تحریری جواب جمع کرنے کیلیے 2 روز کی مہلت لی تھی تاہم گزشتہ روز انہوں نے 100 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا جب کہ کیس کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔
شاہ زیب حسن نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی، تیسرے ایونٹ کا آغاز رواں ماہ ہوگا جبکہ ان پر معطلی کی تلوار لٹک رہی ہے۔