تاوان کیلیے اغوا کیے گئے17پاکستانی افغانستان سے بازیاب
ستمبر 2017 میں غریب خاندانوں کے 17 افراد کو لنڈی کوتل سے اغوا کیا گیا تھا
افغانستان سے 17 پاکستانیوں کو بازیاب کراکے ان کے رشتے داروں کے حوالے کردیا گیا۔
خیبرایجنسی میں حکام نے افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے17پاکستانیوں کو بازیاب کراکے ان کے رشتے داروں کے حوالے کردیا، نامعلوم مسلح افراد نے ستمبر2017میں ان17افراد کو لنڈی کوتل سے اغوا کرکے افغانستان کے صوبے ننگرہار منتقل کردیا تھا۔
خیبر ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نیاز محمدکے مطابق ان افراد کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا لیکن یہ لوگ غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے اور متعدد جرگوں اورقبائلی عمائدین کی مداخلت پر بازیابی عمل میں آئی۔