تاوان کیلیے اغوا کیے گئے17پاکستانی افغانستان سے بازیاب

ستمبر 2017 میں غریب خاندانوں کے 17 افراد کو لنڈی کوتل سے اغوا کیا گیا تھا

ستمبر 2017 میں غریب خاندانوں کے 17 افراد کو لنڈی کوتل سے اغوا کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

افغانستان سے 17 پاکستانیوں کو بازیاب کراکے ان کے رشتے داروں کے حوالے کردیا گیا۔

خیبرایجنسی میں حکام نے افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے17پاکستانیوں کو بازیاب کراکے ان کے رشتے داروں کے حوالے کردیا، نامعلوم مسلح افراد نے ستمبر2017میں ان17افراد کو لنڈی کوتل سے اغوا کرکے افغانستان کے صوبے ننگرہار منتقل کردیا تھا۔


خیبر ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نیاز محمدکے مطابق ان افراد کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا لیکن یہ لوگ غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے اور متعدد جرگوں اورقبائلی عمائدین کی مداخلت پر بازیابی عمل میں آئی۔

 
Load Next Story