میامی ماسٹرز ٹینس اعصام الحق مینز ڈبلز كے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

کوارٹر فائنل میں اعصام اور انکے ڈچ پارٹنر جین جویل راجر نے نیكولس الماگرو اور اولیور مراچ کو 6-7 اور 4-6 سے شکست دی۔

سیمی فائنل میں اعصام الحق اور جین جولین راجر كا مقابلہ مارسیل گرانولرز اور مارک لوپیز پر مشتمل اسپینش جوڑی سے ہوگا۔ فوٹو: اے ایف پی

پاكستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور جین جولین راجر نے میامی ماسٹرز ٹینس کے كوارٹر فائنل میں نیكولس الماگرو اور اولیور مراچ كو شكست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔



ٹینس ایونٹ میں كھیلے گئے مینز ڈبلز كے پہلے كوارٹر فائنل میچ میں اعصام الحق نے اپنے ڈچ پارٹنر جین جولین راجر كے ساتھ مل كر انتہائی شاندار كاركردگی كا مظاہرہ كرتے ہوئے اسپین كے نیكولس الماگرو اور ان كے آسٹریا كے جوڑی دار اولیور مراچ كو دلچسپ مقابلے كے بعد 6-7 اور 4-6 سے زیر كر كے سیمی فائنل تک رسائی حاصل كی۔


سیمی فائنل میں اعصام الحق اور جین جولین راجر كا مقابلہ مارسیل گرانولرز اور مارک لوپیز پر مشتمل اسپینش جوڑی سے ہوگا۔

Load Next Story