پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں وائم عمار دھامنی

اچھے موضوعات پر فلمیں بنائی جائیں تو عالمی مارکیٹ تک رسائی ہو گی، اداکارہ

اچھے موضوعات پر فلمیں بنائی جائیں تو عالمی مارکیٹ تک رسائی ہو گی، اداکارہ فوٹو: فائل

مراکش سے تعلق رکھنی والی معروف اداکارہ ، ماڈل اورگلوکارہ وائم عماردھامنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، اگراچھے موضوعات پرفلمیںبنائی جائیں تو بین الاقوامی مارکیٹ تک آسانی سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

وسائل اورٹیکنالوجی ایک اچھی فلم بنانے کے لیے بے حدضروری ہیں لیکن اس سے بھی زیادہ ضروری فلم کا موضوع اورکہانی ہے اگراس پرتوجہ دی جائے توپاکستان فلم انڈسٹری بین الاقوامی سطح پرمتعارف ہوسکتی ہے۔ ان خیالات کااظہار وائم نے گزشتہ روز'' نمائندہ ایکسپریس'' کو فون پرخصوصی انٹرویودیتے ہوئے کیا۔




انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک فلم میں کام کرنے کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ یہ باصلاحیت لوگوں سے مالا مال لوگوں کو ملک ہے۔ یہاں پراداکاری کی اکیڈمیاں نہ ہونے کے باوجود بہت باصلاحیت فنکار ہیں اورتکنیکی شعبے میں بھی بہتر کام ہورہا ہے لیکن یہاں پتہ لگا کہ فارمولا فلموں کی وجہ سے پاکستان فلم انڈسٹری بحران کا شکار ہوئی جوخوش آئندبات نہیں ہے۔
Load Next Story