ڈھاکا لیگ سلمان بٹ کی ٹیم کو مات پاکستانی اوپنر 21 رنز بناکر پویلین واپس

پاکستان کے سابق کپتان کی ٹیم 232 رنز ہدف کے جواب میں 169 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کے سابق کپتان کی ٹیم 232 رنز ہدف کے جواب میں 169 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ون ڈے ڈھاکا پریمیئر لیگ میں سلمان بٹ کی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کلب کو لیجنڈز آف روپ گنج کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔


پاکستان کے سابق کپتان نے صرف 21 رنز بنائے، ان کی ٹیم 232 رنز ہدف کے جواب میں 169 رنز پر آؤٹ ہوگئی، فاتح لیجنڈز آف روپ گنج کی جانب سے کھیلنے والے سمیع اسلم صرف ایک رن بنا پائے۔


دوسرے میچز میں برادرز یونین نے پرائم بینک کو 24 رنز سے مات دی، الوک کپالی نے آل راؤنڈ پرفارمنس سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، پہلے انھوں نے 79 رنز بنائے اور پھر تین وکٹیں بھی لیں۔

دن کے آخری میچ میں شیخ جمال دھنمونڈی نے اگرانی بینک کرکٹ کلب کو 28 رنز سے زیر کیا۔

 
Load Next Story