زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی پر فرد جرم عائد
ملزم اس سے قبل دوران تفتیش پولیس کے سامنے زینب سے زیادتی اور قتل کا اعتراف کرچکا ہے
قصور میں قتل ہونے والی کم سن زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نے زینب قتل کیس کی سماعت کی۔ جج نے چالان میں درج قتل، اغوا، زیادتی اور دہشتگردی سمیت تمام الزامات ملزم عمران کو پڑھ کر سنائے جس کے بعد عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کردی۔ ہفتے کو ملزم کو چالان کی نقول فراہم کی گئی تھیں۔ ملزم اس سے قبل دوران تفیش پولیس کے سامنے زینب سے زیادتی اور قتل کا اعتراف کرچکا ہے۔ تین وکلائے استغاثہ پر مشتمل ٹیم اس مقدمے کی پیروی کررہی ہے جب کہ قانون کے تحت ملزم عمران علی کو وکیل صفائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زینب کا قاتل گرفتارکرلیا گیا
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قصور میں 7 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث ہونے پر ملزم عمران علی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ زینب کیس ملک کے ہائی پروفائل مقدمات میں سے ایک بن چکا ہے۔