طالبان نے نائب امیر خالد سجنا کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کردی

سید سجنا کی جگہ مفتی نور ولی کو نیا نائب امیرمقرر کردیا گیا ہے، ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان

سید سجنا کی جگہ مفتی نور ولی کو نیا نائب امیر مقررکردیا گیا، ترجمان - فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے نائب امیر خالد سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے(رائٹرز) کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے گزشتہ ہفتے امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں اپنے نائب امیر خالد محسود عرف سید سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کے امیر ملا فضل اللہ نے سید سجنا کی جگہ مفتی نور ولی کو نیا نائب امیر مقررکردیا ہے۔


خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی حکام نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے پاکستانی سرحد کے قریب افغانستان کے صوبے پکتیکا میں امریکی ڈرون حملے میں دہشت گرد خالد سجنا کی ہلاکت ہوئی ۔

دوسری جانب ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ڈرون حملہ افغانستان میں نہیں بلکہ پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں کیا گیا جس میں سید سجنا کی ہلاکت ہوئی۔
Load Next Story