ڈیڑھ کلو آئس ہیروئن سعودیہ عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
گرفتار ملزم کا نام بلال ہے جس کا تعلق خیبر پختون خوا کے شہر مردان سے ہے، ایئرپورٹ ذرائع
راولپنڈی: اے این ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے ڈیڑھ کلو گرام آئس ہیروئن سعودیہ عرب لے جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد سے سعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کا نام بلال ہے جس کا تعلق خیبر پختون خوا کے شہر مردان سے ہے، وہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے سعودی عرب کے شہر ریاض جارہا تھا تاہم اسے دھر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ملزم کو تفتیش کے لیے تھانہ اے این ایف منتقل کر دیا گیا ہے۔