عاصمہ جہانگیر کی سرکاری اعزاز میں تدفین کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کا وزیر اعظم کو خط
خط میں عاصمہ جہانگیر کی تدفین کے دوران قومی پرچم سرنگوں کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
CHARSADDA:
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کرنے کیلیے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔
سید مراد علی شاہ نے نامور قانون دان عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کرنے کیلیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھا ہے۔ خط میں عاصمہ جہانگیر کی تدفین کے دوران قومی پرچم سرنگوں کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے خط میں کہا کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
واضح رہے کہ عاصمہ جہانگیر کی جنازہ نماز کل (منگل کو) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ادا کی جائے گی۔