کھوسوکیلیے نگراں کابینہ کی تشکیل سب سے بڑاچیلنج بن گئی
ملیحہ لودھی کی وزیرخارجہ کیلیے معذرت،وزیرداخلہ کیلیے جنرل(ر)احسان الحق نے جواب نہیں دیا
معتبر اوراچھی شہرت کی حامل بعض اہم شخصیات نے نگراں وفاقی کابینہ میں شمولیت سے معذرت کرلی ہے۔
جس سے نگراں وزیراعظم کوکابینہ کی تشکیل میں دشواریوں کا سامنا ہے اورتقریباًایک ہفتہ گزرجانے کے باوجود کابینہ تشکیل نہیں دی جاسکی۔اطلاعات کے مطابق ایوان وزیراعظم میں نگراں کابینہ کے ارکان کے چنائوکیلیے گزشتہ روزبلایاجانے والا اجلاس بھی بے نتیجہ رہااورکابینہ میں اہم عہدوں پر تعیناتی کیلیے فیصلہ نہیں ہو سکا۔میر ہزارکھوسو سب سے پہلے اپنے وزرائے داخلہ اورخارجہ کاانتخاب کرنا چاہتے ہیں لیکن ابھی تک ان عہدوں کے لیے انہیں مناسب شخصیات دستیاب نہیں ہوسکی ہیں۔
وزیر خارجہ کے معاملے میں وزیراعظم کھوسوکواس وقت شدیدمایوسی ہوئی جب سابق سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی نے اس عہدے پر کام کرنے سے معذرت کر لی،ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اس امرکی تصدیق کی ہے کہ انہیں نگراں کابینہ میں وزیرخارجہ بنائے جانے کی پیشکش ہوئی تھی۔
نگراں وزیر داخلہ کیلیے مسلح افواج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ احسان الحق کے نام پرغورکیاجارہاہے تاہم ان کی جانب سے بھی اب تک مثبت جواب نہیں آیا۔کابینہ کی تشکیل نگراں وزیراعظم کھوسوکیلیے توقع سے زیادہ مشکل چیلنج بن چکاہے۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم خود بھی مختلف شخصیات سے رابطے کر رہے ہیں جبکہ انھوں نے اپنے قریبی ساتھیوںکواس مقصد کیلیے متحرک کر دیاہے ۔