کراچی فائرنگ کے واقعات میں متحدہ کے کارکن سمیت5افراد ہلاک
جوڑیابازاربرتن والی گلی میں فائرنگ،متحدہ کاکارکن حنیف ماراگیا،دوسراکارکن اوردکاندارزخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اوراغوا کے بعدلاشیں پھینکنے کے واقعات کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سمیت5افرادہلاک اور2زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جوڑیا بازاربرتن والی گلی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ محمد حنیف ہلاک جبکہ 55 سالہ عبدالقادر اور 26 سالہ وقاص زخمی ہوگئے، فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی اوردکانیں و کاروبار بند ہوگیا، مقتول حنیف اورزخمی وقاص متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان ہیں اوراسی علاقے سے رہائشی ہیں جبکہ زخمی عبدالقادر دکاندارہے ۔
کارکن کی ہلاکت اورزخمی ہونے کی اطلاع پرمتحدہ قومی موومنٹ کے عہدیداراورکارکنان کی بڑی تعداد سول اسپتال پہنچ گئی اورواقعے پرشدید غم و غصے کا اظہارکرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ کیا۔کھارادرکاغذی بازارکے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے55سالہ سلیم میمن ہلاک ہو گیا،مقتول نے 10سال قبل بیوی کو طلاق دی تھی جبکہ اس کا بیٹا اپنی والدہ کے ساتھ رہتاہے اور وہ بیٹے سے ملنے آتا تھا،مقتول محکمہ صحت کا ریٹائر ملازم تھا،فوری طور پر قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔نیوکراچی کے علاقے یو پی موڑسیکٹر 11-Hزینت شادی ہال کے قریب چائے کی کیبن پرفائرنگ سے35 سالہ رمضان احمدہلاک ہو گیا۔
مقتول اسی علاقے میں گولڈسٹی اپارٹمنٹ کارہائشی تھا جبکہ وہ امجدصابری اور شازیہ خشک کی محفلوں میں ڈھولک بجانے کاکام کرتا تھا۔عیسیٰ نگری لیاری ایکسپریس وے کے نیچے سڑک سے26سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی،مقتول نے پیٹ شرٹ پہنی ہوئی ہے۔
تاہم شناخت نہیں ہوسکی،مقتول کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعدبہیمانہ تشدد کا نشاکرسر اور پیٹ پرگولی مار کر ہلاک کیااورلاش پھینک کر فرار ہوگئے۔سرجانی ٹاؤن کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب مٹی میں دبی ہوئی نامعلوم شخص کی لاش 8 دن پرانی لاش ملی ،لاش کی شناخت نہ ہوسکی۔ درخشان تھانے کی حدودڈی ایچ اے فیز6خیابان نشاط پرچائے کے دھابے پر جھگڑے کے دوارن خنجر کے وار سے25 سالہ رحمان علی زخمی ہوگیا ،وہ لوئر گزری کا رہائشی اورفنکشنل لیگ کا کارکن ہے۔