یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا نما زیوں کو نکال دیا
مسجد کے جنوبی اور مشرقی کونوں میں یہودی آباد کار رسوم ادا کرتے رہے، فورسز نے 6 فلسطینیوں کو اغوا کرلیا
اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ سے مسلمان نمازی اور طلبہ اور طالبات کو باہر نکال کر مسجد کو یہودی آباد کاروں کیلیے خالی کرادیا۔
یہودی تہوار پیساہ کے موقع پر انتہا پسند یہودی جتھے مراکشی دروازے سے داخل ہوکر مسجد میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے رہے۔ اقصیٰ فائونڈیشن برائے وقف و آثار قدیمہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ مسجد کے جنوبی اور مشرقی کونوں میں یہودی آباد کار اپنی تلمودی رسومات ادا کرتے رہے، اطلاعات کے مطابق اس دور ان اسرائیلی فورسز اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اقصی فائونڈیشن نے بتایا کہ مسجد اقصی میں کڑی نگرانی کا انتظام کیا گیا تھا۔
اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں نے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی اور مسجد کی راہداریوں میں تعلیمی حلقے لگانے والی فلسطینی طلبہ اور طالبات کو بھی باہر نکال دیا۔ ادھر مغربی کنارہ سے اسرائیلی فورسز نے 6 فلسطینیوں کو اغوا کرلیا جن میں سے 5 افراد مقامی پارٹی اسلامک رجسٹنس مومنٹ 'ہمس کے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی انکے اپنے گھروں سے اغوا کیے گئے اغوا ہونے والوں میں حماس پارٹی کے پارلیمنٹرین محمد جمال شامل ہیں۔