اوکاڑہ میں طلباء وطالبات کی قابل اعتراض ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف
چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے طلبہ کی قابل اعتراض ویڈیوز برآمد ہوئیں، پولیس
قصور ویڈیو اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اوکاڑہ میں بھی اسکول پرنسپل کی جانب سے طلبہ کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قصور کے بعد اوکاڑہ میں بھی حجرہ شاہ مقیم میں اسکول پرنسپل حافظ یوسف کی جانب سے معصوم طلباء وطالبات کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
اے ایس پی نوشیروان علی کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم کے ہمراہ اسکول پرنسپل حافظ یوسف کے آفس پر چھاپہ مارا، اس دوران ملزم کے قبضے سے طلبا و طالبات کی قابل اعتراض ویڈیوز برآمد ہوئیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :قصور میں بچوں سے بدفعلی اور ویڈیو بنانے والے 3 مجرموں کو عمر قید
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حافظ یوسف کو گرفتار کرکے تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں دفعہ 292 سی اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔