حق پرست اراکین کا حیدرآباد کے مختلف علاقوں کا دورہ

صفائی کی ابتر صورتحال پر اظہار برہمی، ترجیحی بنیاد پر مسائل حل کرنے کی ہدایت

صفائی کی ابتر صورتحال پر اظہار برہمی، ترجیحی بنیاد پر مسائل حل کرنے کی ہدایت

KARACHI:
حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی سیدوسیم حسین اوراکرم عادل نے حیدرآبادکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا، ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کاشف صدیقی، مونسپل کمشنر اظہر قادر میمن اور دیگر انتظامی افسران بھی تھے۔


حق پرست اراکین اسمبلی نے صفائی کی ابتر صورتحال پر اظہار برہمی کیا اور کہاکہ بلدیاتی افسران، اپنی صلاحیتوںاور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو مشکلات سے بچائیںکیونکہ حیدر آباد قائد تحریک الطاف حسین اور حق پرستوں کا شہر ہے اور یہ حق پرست قیادت کی ذمے داری ہے کہ وہ یہاں شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔ علاوہ ازیں وسیم حسین نے معذور افراد کے اعزاز میں دی گئی دعوت افطار میں شرکت کی،

اس موقع پر رکن زونل کمیٹی راشد ممتاز، سیکٹر اے کے ذمہ داران اور معذور افراد سمیت معززین شہر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اسپیشل افراد کی فلاح وبہبود کیلیے کوشاں ہے اور حق پرستوں نے ہر سطح پر ان کے مسائل حل کیے ہیں۔
Load Next Story