کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن 50 افراد گرفتار
ڈی جی رینجرزکی نگرانی میں جاری رہنے والے آپریشن میں 750 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا اس دوران تمام راستے سیل کردیئے گئے
لاہور:
شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم جماعت کے کارکن سمیت 50 افراد کوحراست میں لے کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
کراچی میں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں ، سہراب گوٹھ کے علاقے مچھرکالونی، انڈس پلازہ اور جونیجوکالونی میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی جی رینجرز کی نگرانی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا، کارروائی میں 750 سے زائد رینجرز اہلکاروں نے حصہ لیا جن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں جبکہ 3 گھنٹہ تک جاری رہنے والےاس آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے آمدروفت معطل کردی گئی۔
رینجرز کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن میں 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر41 مختلف اقسام کے ہتھیاربرآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ زیرحراست افرادمیں سے ایک شخص کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے ، اس سے قبل لائنزایریا میں بھی ٹارگٹڈآپریشن کیا گیا تھا جس میں رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا ، اس دوران کئی افراد کو حراست میں لیاگیا جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔