سیلانی ویلفیئر مزید 5 سو خاندانوں میں امداد کی تقسیم
پرامن اورترقی یافتہ معاشرے کے قیام کیلیے غربت کا خاتمہ کرنا ہوگا،خرم لودھی و دیگر
سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کی جانب سے تعلقہ قاسم آباد میں مزید 5 سو غریب و مستحق خاندانوں میں راشن، کپڑے، جوتے اوردیگر اشیائے ضرورت تقسیم کی گئیں جس کا مقصد غریب خاندانوںکو رمضان اور عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔ اس حوالے سے نسیم نگر چوک، علم دار چوک اور سٹیزن کالونی چوک پر امدادی کیمپ لگائے گئے
جہاں پر ٹرسٹ حیدرآباد برانچ کے انچارج محمد یونس میمن، ٹرسٹی وسیکریٹری نشرو اشاعت خرم لودھی، اراکین کمیٹی کامران میمن، یوسف میمن، ذاکر آرائیں نے مستحق خاندانوں میں راشن کے تھیلے اور دیگر سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر یونس میمن اور خرم لودھی نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں لوگوںکے لیے گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے، پاکستان میں پرامن اورترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کے لیے ہمیں مل جل کر غربت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
انھوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ زکوٰۃ، فطرہ، صدقات اور دیگر عطیات سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کو دیں۔