ممبئی کیمیکل فیکٹری میں دھماکا 5 افراد ہلاک درجنوں زخمی
ابتداتی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکا سلینڈرپھٹنے سے ہواتاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکے گا،پولیس
کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔
ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع کیمیکل فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد فیکٹری میں آگ لگ گئی جس پرفائربریگیڈ کے عملے نے انتہائی جدوجہد کے بعد قابوپالیا، دھماکے میں ہلا ک اورزخمی ہونے والے افراد کو راجواڑی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی واقع کئی دکانیں اورمتعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں، حکام کا کہنا تھا کہ ابتداتی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکا سیلنڈرپھٹنے سے ہوا تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکے گا۔