جرمنی میں پاکستانی شہری کو جاسوسی کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا

پاکستانی شہری عمر نے خفیہ طور پر ڈرون طیاروں کو اڑنے اور کنٹرول کرنے کی مہارت حاصل کرنے کی کوشش کی تھی،پولیس

پاکستانی شہری عمر نے خفیہ طور پر ڈرون طیاروں کو اڑنے اور کنٹرول کرنے کی مہارت حاصل کرنے کی کوشش کی تھی،پولیس فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
جرمنی کی پولیس نے ایک پاکستانی شہری کو جاسوسی کے الزام میں حراست میں لے لیاہے۔


جرمن جریدے فوکس کے مطابق28 سالہ عمر ڈرونز پر تحقیق کرنے والے ادارے جرمن ٹیکنالوجی ورک سینٹر میں اسٹوڈنٹ اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتا تھا، اس نے خفیہ طور پر ڈرون طیاروں کو اڑانے اور کنٹرول کرنے کی مہارت حاصل کرنے کی کوشش کی تھی جس کے باعث پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

جرمنی کے اس ادارے میں اسرائیلی ساختہ ڈرونز پر کام ہوتا ہے جن کو جرمن فوج افغانستان میں عسکریت پسندوں پر حملوں کے لئے استعمال کرتی ہے۔ جرمن جریدے فوکس نے الزام لگایا ہے کہ پاکستانی شہری نے ڈرون گرانے کے لئے معلومات اکٹھی کیں ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story