پریا پرکاش کی ’’پیار کی گولی‘‘ نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی


پرکاش کی نئی ویڈیو نے بھی دھوم مچادی،فوٹو:انٹرنیٹ
چند روز قبل اپنی دلفریب اداؤں پر مبنی ویڈیو کلپ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ملیالم فلم انڈسٹری کی 18 سالہ اداکارہ پریا پرکاش کی ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے چند منٹوں میں پریا کو پسند کرنے والوں نے لاکھوں بار نئی ویڈیو کو دیکھا اور ہزاروں نے اسے لائک کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اداکارہ پر مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کا الزام
https://www.youtube.com/watch?v=I2TzcdtSjzY
انسٹا گرام پرپوسٹ کی گئی نئی ویڈیو بھی پچھلی ویڈیو کی طرح مختصر ہے جس میں اداکارہ اپنے معاون اداکار روشن کی طرف تصوراتی طور پر انگلیوں سے پستول بناکر پیار کی گولی داغتی ہیں اور لڑکا اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر گولی لگنے کی اداکاری کرتا ہے۔
نئی ویڈیو کلپ بھی پریا پرکاش کی آنے والی پہلی ملیالم فلم''اورو آدار لو''کا حصہ ہے ۔ دونوں ویڈیوز میں پریا کی پرکشش اداؤں نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور صارفین ان ویڈیوز میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=Rlmm3u_kEWQ