ٹنڈو آدم شوہر نے غیرت کے نام پر نوجوان بیوی کو قتل کر دیا

درگاہ کاکوپیرکے شہزاد شر نے 21 سالہ روزینہ پر گولیاں برسا دیں،ملزم فرار،واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا

پولیس نے شک ظاہر کیا ہے کہ خاتون کو کاروکاری کے الزام میں قتل کیا گیا ہے. فوٹو: فائل

جام نوازعلی تھانے کی حدود میں درگاہ کاکو پیر کے قریب رہائش پذیر شہزاد شرنے اپنی21سالہ بیوی مسمات روزینہ شر کو بندوق سے فائر کر کے قتل کر دیا اور ملزم بندوق سمیت فرار ہوگیا۔

جام نواز علی پولیس نے لاش کا تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم سے پوسٹ مارٹم کروایا۔ خاتون کی لاش کے ساتھ آنیوالے مرد اور عورتوں نے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔




جبکہ پولیس نے شک ظاہر کیا ہے کہ خاتون کو کاروکاری کے الزام میں قتل کیا گیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔
Load Next Story