برادری تصادم نے4افراد کی جان لے لی 10افراد گرفتار
محرم کے قتل کی اطلاع ملنے پر بیوہ نے خود سوزی کر لی، نوجوان کی بوڑھی ماں صدمے سے چل بسی
2 برادریوں کے مابین معمولی بات پر تصادم ہو گیا۔
2 افراد جاں بحق جبکہ مقتول کی بیوہ نے خود سوزی کرلی اور والدہ صدمے سے چل بسی، علاقے میں خوف و ہراس پھیل شہر بندکرادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کھورواہ شہر میں ملاح اور مہیری برادری میں معمولی بات پر ہونیوالے جھگڑے میں2 افراد جاں بحق ہوگئے، ملاح برادری کے مقتول نوجوان محرم ملاح کی بیوی یہ صدمہ برداشت نہ کر سکی اور اس نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی جس سے چل بسی جبکہ مقتول کی ماں بھی صدمے سے انتقال کر گئی۔
ملاح برادری نے بغیر پوسٹ مارٹم کرائے اپنے آبائی گاؤں میں تینوں میتیں سپرد خاک کردیں، ایک گھر سے 3جنازے اٹھنے پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ دوسری جانب مہیری برادری کے قتل ہونیوالے اسحاق کی لاشگولارچی تعلقہ اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد آبائی گاؤں بجاری شریف میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
مذکورہ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ دونوں گروہوں کے اسلحہ بردار افراد مورچہ بند ہو گئے ہیں جسکے باعث مزید خونی تصادم کا خدشہ ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔ پولیس نے ملاح اور مہیری برادری کے10 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔