پاک فوج کی ایل او سی پر کارروائی 5 بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی فوجیوں کی چوکی سے آزاد کشمیر میں شہری آبادی پر گولہ باری کی جا رہی تھی، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے شہری آبادی پر گولہ باری کرنے والی چوکی کو جوابی کارروائی میں تباہ کردیا ہے، فوٹو: فائل

پاک فوج نے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکی تباہ کردی نتیجے میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ کنٹرول لائن تتہ پانی سیکٹر میں واقع بھارتی فوجیوں کی چوکی سے آزاد کشمیر میں شہری آبادی پر گولہ باری کی جا رہی تھی، پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا جواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی چوکی کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے ہیں جب کہ جوابی کارروائی میں کئی بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
Load Next Story