تحریک انصاف کا پارٹی آئین پرجامع انداز میں نظر ثانی کا فیصلہ
کمیٹی پارٹی آئین کو بہتر اور جامع بنانے کیلئے اپنی سفارشات عمران خان کو پیش کرے گی
پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی آئین پر جامع انداز میں نظر ثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے آئینی ماہرین اور سینئر پارٹی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی آئین پرجامع انداز میں نظر ثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے آئینی ماہرین اور سینئر پارٹی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی میں بابراعوان، اظہر طارق، عارف علوی، عامر کیانی اور شاہد نسیم گوندل شامل ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے قائم یہ کمیٹی پارٹی آئین کا مفصل جائزہ لے گی اور پارٹی آئین کو بہتر اور جامع بنانے کیلئے اپنی سفارشات عمران خان کو پیش کرے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ہر شکست کے بعد میں نے مزید طاقت کیساتھ قدم جمائے
اس سلسلے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف صحیح معنوں میں ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے، ہم پارٹی کو ادارہ بنانےکیلئے مسلسل محنت کر رہے ہیں، کسی بھی جماعت کی تنظیم و تشکیل کا انحصار اس کے آئینی ڈھانچے پر ہوتا ہے، سیاست میں پیش قدمی کے ساتھ جماعت کے اندرونی ڈھانچے کی تعمیر سے غافل نہیں ہوں گے، آئندہ نسلوں کو بہتر پاکستان کے ساتھ بہترین سیاسی جماعت بھی دیں گے۔