آسٹریلیاون ڈے میں پہلا نمبرکھوبیٹھاٹی20 میں نویں پوزیشنپاکستان کا چھٹا درجہ

آسٹریلیاون ڈے میں پہلا نمبرکھوبیٹھا،ٹی20میں نویں پوزیشن،پاکستان کا چھٹا درجہ۔

آسٹریلیاون ڈے میں پہلا نمبرکھوبیٹھا،ٹی20میں نویں پوزیشن،پاکستان کا چھٹا درجہ, فوٹو اے ایف پی

KARACHI:
بدھ کو آئی سی سی رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ میں چار مرتبہ کا ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا اپنی نمبرون پوزیشن انگلینڈ کے ہاتھوں کھوبیٹھا،ستمبر 2009 کے بعد کینگروز پہلی مرتبہ ون ڈے ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوئے، انگلینڈ نے پہلی جبکہ جنوبی افریقہ نے دوسری پوزیشن پائی، بھارت ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے تیسرے نمبر پر آگیا،


آسٹریلیا کو چوتھی پوزیشن پر جانا پڑا ، پاکستان چھٹے نمبر پر براجمان ہے، سری لنکا کی پانچویں پوزیشن رہی، نئی درجہ بندی میں اب اگست 2010 سے کھیلے گئے میچز شمار کیے جائیں گے ،2002 میں پوائنٹس ٹیبل متعارف کرائے جانے کے بعد انگلش ٹیم نے پہلی مرتبہ نمبرون پوزیشن حاصل کی،ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ سے نمبرون پوزیشن چھین لی،

دونوں ٹیموں کے درمیان محض ایک ریٹنگ پوائنٹ کا فرق ہے، سری لنکا تیسرے، بھارت چوتھے ، ویسٹ انڈیز پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے، آسٹریلیا 6 درجے تنزلی کے بعد 9 ویں نمبر پر جانے پر مجبور ہوگیا۔
Load Next Story