پاکستان طالبان سے امن عمل میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے افغانستان کا الزام

بھارت افغان حکومت کاانتہائی قریبی اتحادی رہاہے،پاکستانی مطالبات پرعمل کرنا افغانستان کے لیے ناممکن ہے،ترجمان حامدکرزئی

بھارت افغان حکومت کاانتہائی قریبی اتحادی رہاہے،پاکستانی مطالبات پرعمل کرنا افغانستان کے لیے ناممکن ہے،ترجمان حامدکرزئی فوٹو فائل

افغان حکومت نے الزام لگایاہے کہ پاکستان باہمی تعلقات میں حالیہ خرابی کے باعث 11سالہ طالبان لڑائی کے خاتمے کی کوشش میں دراڑیں ڈال رہاہے اوراس نے افغان امن عمل ترک کردیاہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہاگیاہے کہ پاکستان کوافغان طالبان کے ساتھ سیاسی معاملات طے کرنے کیلیے مذاکرات میں اہم کرداردیکھاجارہاہے،حالیہ مہینوںمیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے،اس حوالے سے فروری میں برطانیہ کی سربراہی میں3روزہ کانفرنس کاانعقادبھی کیاگیاتاکہ2001میں موجوداتحادی افواج کی لڑائی کوختم کرنے کیلیے راستے تلاش کیاجائے۔صدرحامد کرزئی کے ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے اب امن عمل ترک کردیاہے اورمزیدکسی مذاکرات کے لیے ناممکن پیشگی شرائط عائدکردی ہے۔




جس سے ہتھیار نہ پھینکنے کے بارے میں طالبان کاحوصلہ بڑھے گا ۔ ترجمان ایمل فیضی نے کہاکہ برطانیہ میں سہ فریقی کانفرنس کے بعدسب چیزیں اچھی جارہی تھیں اورہمیں امیدہو رہی تھی لیکن جلدیہ واضح ہوگیاکہ پاکستان نے اپنی پوزیشن تبدیل کردی ہے اورامن عمل زیادہ دیر اس کی ترجیح نہیں رہاانھوں نے بھارت سے تمام تعلقات کے خاتمے اپنے فوجی افسران کوتربیت کیلیے پاکستان بھیجنے اوراسٹرٹیجک شراکت داری پر دستخط کے مطالبات کیے انھوں نے کہا کہ پاکستانی مطالبات اس لیے ناممکن ہیں کیونکہ بھارت افغانستان کاایک قریبی اتحادی ہے اورکوئی افغان افسرجوپاکستان میں تربیت لے گاتو جب واپس آئے گا تواسے مشتبہ جاسوس کی طرح دیکھاجائیگا۔

اگرپاکستان کے ساتھ اسٹرٹیجک معاہدے پردستخط کیے جائیں تو افغان عوام مرنے کیلیے تیار ہو جائے گی کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ خودکش حملہ آورجوعام شہریوں اورہماری مسلح افواج کومارتے ہیں پاکستان سے آئے ہیں،تعلقات میں بگاڑ کی ایک نشانی کوئٹہ میں فوجی مشقوں میں حصہ لینے کیلیے11افغان افسران کی طرف سے اعتمادکی بحالی کیلیے دورے کی معطلی ہے۔افغان حکومت نے کہاہے کہ دورہ افغان صوبہ کنڑمیں پاکستان کی طرف سے50شیل فائر کرنیکی خبروں پر ختم کیاگیا،اس وقت افغانستان سے زیادہ پاکستان کی سرحدپرعدم استحکام ہے، پاکستان درست سمت کی طرف گامزن ہے لیکن پاکستان میں مزیدصوبوں میں دہشت گردوں پرکنٹرول ڈھیلا پڑرہا ہے۔
Load Next Story