18سوماسٹرٹرینرز7لاکھ پولنگ اسٹاف کوتربیت دینگے

تربیتی ورکشاپ شروع،دھاندلی پربرطرفی،قیدکی سزاہوگی،ایڈیشنل سیکریٹری

تربیتی ورکشاپ شروع،دھاندلی پربرطرفی،قیدکی سزاہوگی،ایڈیشنل سیکریٹری فوٹو: فائل

آئندہ عام انتخابات میں پولنگ ڈیوٹی انجام دینے والے7 لاکھ عملے کی تربیت کیلیے18سوماسٹرٹرینر کی3 روز تربیتی ورکشاپ جمعے کواسلام آباد میں شروع ہو گئی۔

ان ماسٹر ٹرینرزکوملک کے 36 اضلاع سے لیا گیا ہے جو سرکاری محکموں کے افسران ہیں ۔ انھیں یو این ڈی پی کے تعاون سے تربیت دی جا رہی ہے ۔ تربیتی کورس کے بعد ماسٹر ٹرینرز ملک بھرکے 127اضلاع میں پریذائیڈنگ افسران ، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور پولنگ افسران کوٹریننگ دیں گے اور اپریل کے تیسرے ہفتے تک اپنا کام مکمل کرینگے۔




ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے تربیتی کورس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ عملے اور ماسٹر ٹرینیر کیلیے127کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، انتخابی عملے پر واضح کردیا گیا ہے کہ کوئی اہلکار دھاندلی کا مرتکب پایا گیا تو نہ صرف نوکری سے ہاتھ دھوبیٹھے گا بلکہ3 ماہ جیل بھی کاٹے گا۔ انھوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران اگر کوئی امیدوارامن وامان خراب کریگا تو اسے نااہل بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔
Load Next Story