سعودی عرب 3229 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ عرب دنیا میں سرفہرست

امریکا اس قیمتی دھات کے 8133.5 ٹن محفوظ ذخائر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

امریکا اس قیمتی دھات کے 8133.5 ٹن محفوظ ذخائر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
ورلڈ گولڈ کونسل نے کہا ہے کہ سونے کے محفوظ اثاثے رکھنے والے عرب ممالک میں سعودی عرب سرفہرست ہے۔

ورلڈ گولڈ کونسل نے دنیا کے 98 ملکوں میں سونے کے محفوظ اثاثوں کے بارے میں رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق سعودی عرب سونے کے 322.9 ٹن ذخائر کے ساتھ عرب ملکوں میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والا ملک ہے۔


رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں ماہ کے آغاز میں دنیا بھر میں سونے کے محفوظ ذخائر بڑھ کر 33 ہزار 790.8 ٹن ہوچکے ہیں جبکہ امریکا اس قیمتی دھات کے 8133.5 ٹن محفوظ ذخائر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، دوسرے نمبر پر جرمنی، اٹلی تیسرے نمبر پر، چین پانچویں اور روس چھٹے نمبر پر ہے۔

 
Load Next Story