ناظم آباد میں ڈاکوؤں نے کار سوار کو لوٹا گاڑی کے کیمرے سے فوٹیج بن گئی
ڈاکوچلتی موٹرسائیکل سے اترکر اسلحہ لہراتے ہوئے کار سوارکے سامنے آگیا۔
ناظم آباد میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے سر راہ کار سوار کو لوٹ لیا جب کہ واردات کی فوٹیج کار میں لگے کیمرے نے محفوظ کرلی جس میں دونوں ڈاکوؤں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈکیتی کی واردات کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکو ایک کار سوار کے سامنے آئے جس میں موٹر سائیکل پر عقب میں بیٹھے ہوئے ڈاکو جوکہ شلوار قمیص میں ملبوس تھا نے اسلحہ نکالا اور چلتی ہوئی موٹرسائیکل سے اترکر اسلحہ لہراتے ہوئے ایک دم کار سوار کے سامنے آگیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موٹر سائیکل اسٹارٹ رکھ کر فرار ہونے کے لیے تیار کھڑا تھا کار میں لگے کیمرے سے بننے والی اس فوٹیج کی مدد سے پولیس ڈاکوؤں کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسی طرح کی ایک واردات کورنگی صنعتی ایریا میں کی جانے والی ڈکیتی کی واردات کار میں لگے کمیرے نے محفوظ کرلی تھی جس میں واردات کا طریقہ کار اسی طرح سے تھا جیسا کہ ناظم آباد میں ہونے والے اس ڈکیتی کی واردات میں استعمال کیا گیا ہے۔
واردات سے متعلق ناظم آباد اور رضویہ تھانے سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے واقعے سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تھانے میں اب تک کسی کی جانب سے مذکورہ واردات سے متعلق رپورٹ درج نہیں کرائی گئی۔