سرکاری اداروں سے یوٹیلٹی بلوں کے نادہندگان کی فہرستیں طلب

ملک بھر سے اب تک 3 ہزار 126 کاغذات نامزدگی موصول ہوچکے ہیں، ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن

1050 کاغذات نامزدگی کو جانچ پڑتال کے بعد ریٹرننگ افسروں کو واپس بھجوا دیا گیا ہے,ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

BOLTON:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے تمام سرکاری اداروں سے یوٹیلٹی بلوں کے نادہندگان کی فہرستیں طلب کر لی ہیں.


اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے کہا کہ ملک بھر سے اب تک 3 ہزار 126 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں جن میں سے 1050 کو جانچ پڑتال کے بعد ریٹرننگ افسروں کو واپس بھجوا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سے قبل الیکشن کمیشن کو ناہندگان کی تفصیلات فراہم کریں ۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی ہدایت پر چیئرمین واپڈا نے ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ہفتے اور اتوار کی چھٹی منسوخ کرکے ان کے کمرشل دفاتر کو کھلے رکھنے کی ہدایت کردی ہے تاکہ انتخابی امیدوار اپنے واجبات ادا کرسکیں اور الیکشن کمیشن کو نادہندہ افراد کی غلطیوں سے پاک فہسرتیں بھجوائی جاسکیں۔
Load Next Story