نیب نے خادم پنجاب روڈ پروگرام اور میٹروبس میں کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں
نیب نے میٹرو بس کرپشن کیس میں 17 افسران کو بھی کل طلب کرلیا ہے
نیب نے خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام اورمیٹروبس کرپشن کیس کی تحقیقات شروع کردیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب ملتان نے خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام میں کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں جب کہ نیب ملتان نے ہی میٹروبس کرپشن کیس میں 17 افسران کوبھی کل طلب کرلیا ہے، جس کے لیے باقائدہ سمن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نیب کی جانب سے میٹرو کرپشن کیس میں طلب افسران میں میٹروانتظامیہ کے افسران، کنٹریکٹرزاورضلعی انتظامیہ کے افسران بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب نیب ملتان نے نیشنل بینک میں غیرقانونی بھرتیوں پرسابق صدور اورنائب صدور کو بھی سمن جاری کردیئے۔