ایف سی بلوچستان کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں5 دہشت گرد گرفتار
دہشت گروں کے قبضے سے راکٹ، سب مشین گنز، دھماکا خیز مواد اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، آئی ایس پی آر
ایف سی بلوچستان نے ''آپریشن رد الفساد'' کے تحت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ''رد الفساد'' کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت فرنٹیئر کانسٹیبلری نے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں ڈیرہ مراد جمالی، بوستان، سبی، پشین، لہری اور چتر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائیاں انٹیلی جنس اطلاعات پر کی گئیں جس میں دہشت گروں کے قبضے سے متعدد راکٹ، سب مشین گنز، دھماکا خیز مواد اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔