جعلی ڈگری کیس سابق رکن اسمبلی خیبرپختونخوا سردارعلی خان کو 3 سال قید کی سزا

سردار علی خان پہلے سابق رکن اسمبلی ہیں جنہیں جعلی ڈگری کیس میں عدالت نے سزا سنائی ہے۔

سردار علی خان 2008 میں صوابی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ فوٹو : فائل

SWAT:
خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق رکن سردار علی خان کو جعلی ڈگری کیس میں 3 سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔


سردار علی خان 2008 میں صوابی سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 34 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، ان کے مخالفین نے ان کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا ریفرنس دائر کیا تھا اور تحقیقات کے نتیجے میں ان کی ڈگری جعلی ثابت ہوگئی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کے خلاف کارروائی کےلئے کیس متعلقہ سیشن عدالت کو بھجوا دیا تھا جہاں ہفتے کے روز انہیں 3 سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 4 اپریل تک جعلی ڈگری سے متعلق تمام معاملات کے فیصلے کا حکم دیا تھا جس کے بعد سردار علی خان پہلے رکن اسمبلی ہیں جنہیں عدالت نے سزا سنائی ہے۔
Load Next Story