محکمہ داخلہ سندھ نے اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کردی

قانون کی دفعہ 144 پر مکمل عملدرآمد کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جائے، نوٹی فکیشن

پابندی کا اطلاق محافظوں پر بھی ہوگا اور محافظوں کو بھی اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی، نوٹی فکیشن فوٹو: فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں لائسنس یافتہ اسلحہ ساتھ لے کر چلنے کے تمام اجازت نامے فوری طور پر منسوخ کرتے ہوئے اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔


محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون کی دفعہ 144 پر مکمل عملدرآمد کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جائے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق محافظوں پر بھی ہوگا اور اس حوالے سے محافظوں کو بھی اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ الیکش کمیشن نے بھی امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران اسلحہ کی نمائش کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ایسے امیدوار کے کاغذات مسترد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Load Next Story