ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا پرویز مشرف کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ

جس طرح فاطمہ جناح آمركیخلاف میدان سیاست میں آئی تھیں میں بھی اسی جذبے كے تحت ایک آمركیخلاف نكل كرآئی ہوں، ڈٓاکٹر فوزیہ

کسی صورت انتخابات سے دستبردار نہیں ہوں گی اور ملک وقوم كے جس بیٹے وبیٹی كو غیروں كے ہاتھوں بیچا گیا ہے اسے حق دلانے کے لئے لڑوں گی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی فوٹو: آن لائن

امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عام انتخابات میں این اے 250 سے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔



ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے سپورٹرز کی بڑی تعداد کے ساتھ سٹی کورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جس طرح مادر ملت فاطمہ جناح ایک آمر كے خلاف میدان سیاست میں آئی تھیں وہ بھی اسی جذبے كے تحت ایک آمر كے خلاف نكل كر آئی ہیں۔ انھوں نے كہا كہ وہ پرویز مشرف كے خلاف این اے 250 میں بھرپور طریقے سے الیكشن لڑیں گی۔


ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ کسی صورت انتخابات سے دستبردار نہیں ہونگی اور ملک وقوم كے جس بیٹے وبیٹی كو غیروں كے ہاتھوں بیچا گیا ہے اسے حق دلانے کے لئے لڑیں گی۔ انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی وہ ان کا بھرپور ساتھ دیں۔

Load Next Story