لاہور کل مینار پاکستان اور اطراف میں موبائل فون سروس بند رہے گی
کل مینار پاکستان اور اطراف میں صبح 10 سے شام 7 بجے تک موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کل مینار پاکستان گراؤنڈ میں جمیعت علمائے اسلام کے جلسے کے باعث سیکیورٹی وجوہات پر کیا گیا جس کے بعد کل مینار پاکستان اور اطراف میں صبح 10 سے شام 7 بجے تک موبائل سروس بند رکھی جائے گی۔
واضح رہے کہ 23 مارچ کو بھی مینار پاکستان اور اطراف میں عمران خان کے جلسے کے باعث موبائل فون سروس بند رکھی گئی تھی۔