ونٹر گیمز ناروے نے 11 گولڈ میڈلز قبضے میں کرلیے
مینز 2 مین بوبسلیگ ایونٹ میں کینیڈا اور جرمنی مشترکہ فاتح قرار
ونٹر اولمپکس گیمز کے 10ویں دن مزید 3 طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوگیا جس میں ناروے نے مزید 2 ٹائٹل جیت کر طلائی تمغوں کی تعداد 11 کرتے ہوئے ٹاپ پوزیشن پر راج برقرار رکھا۔
جرمنی 10 سونے کے تمغے لیکر اب بھی دوسرے نمبر پر ہے، ناروے کے ہاورڈ لورینٹزون نے مینز 500 میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ میں اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ٹائٹل قبضے میں کرلیا، انھوں نے 34.41 سیکنڈز کی پرفارمنس پیش کرکے سب کو حیران کردیا، میزبان جنوبی کوریا کے من کیون چا نے سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔
چین کے تینگ یو گاؤ نے برانز میڈل پر حق جتادیا۔مینز 2 مین بوبسلیگ ایونٹ میں کینیڈا اور جرمنی نے مشترکہ طور پر طلائی تمغے حاصل کرلیے، کینیڈا کی فاتح ٹیم جسٹن کریپس اور الیگزینڈر کوپاز پر مشتمل رہی جبکہ جرمنی کیلیے ایونٹ میں 10 واں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم فرانسسکو فریڈرچ اور ٹوریسٹن مارگیز پر محیط رہی، لٹویا نے برانز میڈل پر اکتفا کیا، ان کی ٹیم میں اوسکارس میلباریڈز، جینس اسٹرینگا اور ڈومانٹس شامل رہے۔
مینز اسکی جمپنگ ایونٹ میں ناروے نے طلائی تمغہ جیت لیا، جرمنی نے چاندی اور پولینڈ نے کانسی کے میڈلز حاصل کیے، پولش ٹیم میں شامل کامیل اسٹوچ نے حالیہ گیمز میں دوسرا میڈل اپنے نام کیا، علاوہ ازیں ویمنز آئس ہاکی کے سیمی فائنلز میں امریکا نے فن لینڈ کو 5-0 سے آؤٹ کلاس کردیا جبکہ کینیڈا کی ٹیم نے روس کو 5-0 سے مات دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔
کرلنگ ویمنز ایونٹ کے راؤنڈ میچزمیں امریکا نے ڈنمارک کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 7-6 سے مات دی، جاپانی ٹیم کو کینیڈا نے 8-3 سے تختہ مشق بنالیا، میزبان جنوبی کوریا نے سوئیڈن کو 7-6 سے ہرادیا، سوئیڈن نے روسی ٹیم پرہلہ بولتے ہوئے 11-2 سے فتح سمیٹ لی، برطانیہ نے سوئٹزرلینڈ کو 8-7 سے ہرادیا، روس نے ڈنمارک کیخلاف 8-7 سے فتح پائی، امریکا نے چین کو10-4 سے زیر کیا، جاپان نے سوئیڈن کو 5-4 سے ہرادیا۔
مینز ایونٹ میں جنوبی کوریا کی ٹیم نے اٹلی کو 8-6 سے قابو کیا، سوئٹزرلینڈ نے سوئیڈن کیخلاف 10-3 سے کامیابی حاصل کرلی، امریکا نے کینیڈا کو 9-7 سے زیر کرلیا، برطانیہ نے ڈنمارک پر 7-6 سے غلبہ حاصل کرلیا۔
صحافی سے بدتمیزی کرنے والے فرنچ اسکیئرکو وطن واپس بھیج دیا گیا
پیونگ چانگ گیمز کے دوران صحافی سے بدتمیزی کرنے والے فرنچ الپائن اسکیئر میتھیو فیور کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔ وہ مینز جینٹ سلالوم میں ساتویں نمبر پر رہے تھے، ریس کے بعد جب صحافی کی جانب سے کھیل کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے توہین آمیز کمنٹس دیے تھے۔
فرنچ مینز اسکئنگ کے ڈائریکٹر ڈیوڈ چیسٹن کا کہنا ہے کہ میتھیو کو ڈسپلنری بنیادوں پر وطن واپس بھیجاگیا ہے، ہم ان گیمز کے دوران ڈسپلنری معاملات کے حوالے سے عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔