میر پور خاص اغوا برائے تاوان کے جرم میں پولیس افسران کو عمر قید
جائیداد ضبطگی کا بھی حکم، عدالت نے دیگر 5 اہلکار بری کردیے، شہری کو اغوا کر کے 10لاکھ روپے تاوان مانگا تھا.
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹائون عابد قائمخانی اور سابق سی آئی اے انچارج امیر اعظم شاہ کو عمر قید اور جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنائی ہے ۔
جبکہ مقدمے میں ملوث دیگر پولیس افسران انسپکٹر غلام مصطفی تھیبو، سابق ایس ایچ او ٹائون امین مری، سپاہی سعید احمد، محمد شاکر عرف وکی اور امام دین کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ فریادی محمد شاہد نے مذکورہ پولیس افسران پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اس کے بھائی ملک آفتاب کو ایک ہوٹل سے اغواء کرکے حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد کے ایک مکان میں قید رکھا اور10 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعدرہا کیا گیا۔