ارب پتی میڈونا کو اپنے غریب بھائی کی قطعاً پروا نہیں وہ جیے یا مرے ڈیلی میل

بہن کے حوالے سے اس دکھ کا اظہار مشہورزمانہ گلوکارہ 54سالہ میڈونا کے بھائی انتھونی نے اخبار ڈیلی میل سے گفتگو میں کیا۔

بہن کے حوالے سے اس دکھ کا اظہار مشہورزمانہ گلوکارہ 54سالہ میڈونا کے بھائی انتھونی نے اخبار ڈیلی میل سے گفتگو میں کیا۔ فوٹو : فائل

ارب پتی میڈونا کو اپنے غریب اور بے گھر بھائی کی قطعاًپروا نہیں، اس کی بلا سے وہ جیے یا مرے۔

بہن کے حوالے سے اس دکھ کا اظہار مشہورزمانہ گلوکارہ 54سالہ میڈونا کے بھائی انتھونی نے اخبار ڈیلی میل سے گفتگو میں کیا۔ مشی گن کی سڑکوں پر شراب پی کر آوارہ پھرنے اور ٹریورس سٹی کے پل کے نیچے رہنے والے انتھونی نے مزید کہا کہ وہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے بے گھر ہے نیز دونوں بہن بھائی کو کبھی ایک دوسرے سے محبت نہیں رہی۔


اسے شراب نوشی کی وجہ سے نوکری سے جواب دے دیا گیا مگر اس کے والد یا میڈونا نے اس کے لیے اتنا بھی نہیں کیا کہ وہ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکتا۔ اس نے انکشاف کیا کہ اس کے والد کو اس کی موت سے خوشی ہوگی، وہ اپنی زندگی میں مگن ہے اور اسے پسند نہیں کرتا۔

اس نے زور دے کر کہا کہ وہ شرابی نہیں، نہ ہی پاگل ہے۔ خاندان کے ایک قریبی ذریعے کیتھی نے بتایاکہ میڈونا کا باپ اور سوتیلی ماں اس کی حرکتوں سے نالاں ہیں۔جب تک وہ شراب نہیں چھوڑتا، گھر واپس نہیں جا سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ شراب اسے ختم کردے گی۔ ان لوگوں نے اور میڈونا نے کئی بار اس کی مدد کی مگر شراب نے اس کا دماغ خراب کردیا ہے۔
Load Next Story