پی ایس ایل زلمی کی دعوت پر شوکت خانم کے مریض بچے دبئی پہنچ گئے
بچے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور میچ میں بھی شریک ہوں گے
دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کی دعوت پر شوکت خانم کینسر ہسپتال میں زیرعلاج 13 بچے پی ایس ایل میچز دیکھنے کےلیے دبئی پہنچ گئے۔
معصوم بچے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور میچ میں شریک ہوں گے جبکہ بچوں کی پشاور زلمی کے کرکٹرز سے ملاقات بھی کرائی جائے گی، دبئی کے مشہور مقامات کی سیر سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔ فرنچائز کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے رواں سال بھی بچوں کو ایونٹ کی رونقوں میں شریک ہونے کیلیے بلایا گیا ہے، ان کی آمد ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل ون میں پشاور زلمی نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلبا اور دوسرے ایڈیشن میں شوکت خانم ہسپتال کے بچوں کو پی ایس ایل میچز دیکھنے لئے مدعو کیا تھا۔